لاہور: رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاق وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے 2018 میں لاڈلہ اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جا رہا ہے ایسا نہیں چلے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا گیا تھا’ جب لاڈلے کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو اس نے آئین توڑا’ تحریک عدم اعتماد لانا کسی قسم کی سازش نہیں ہوتی۔
انہں نے کہا کہ جلسے میں سائفر لہرا کر سیکرٹ ایکٹ کے پرخچے اژا دیئے گئے’ بنندکمرے میں کہا گیا سائفر معاملے پر سیاست کرنی ہے ‘ کاغذ لہرا کر عوام کو گمراہ کیا گیا’ سائفر چوری کرکے ملک کے ساتھ غداری کا جواب دینا پڑے گا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس شخص نے آئین کی خلاف ورزی کرائی اسے معصوم کہا جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے بانی پی ٹی آئی پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ تم ہسپتال ‘ سکول ‘ جناح ہاؤس جلا دو کیا معصوم ہو؟ نو مئی کے مجرم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے کیا فارن فنڈنگ کرنے والا اور نو مئی کا مجرم معصوم ہے؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ معصومیت میں ملک کا بیڑہ غرق کر گیا’ نواز شریف کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے’ یہ تماشا اب نہیں چل سکتا عوام سب جانتے ہیں
0 147 1 minute read