پاکستان

انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز’ چیف سیکریٹریز اور آئی جی سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ مراسلہ تمام صوبوں کے آئی جیز کے ساتھ ساتھ وفاقی دا رالحکومت اسلام آباد کے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی جای کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہاگیاکہ ہمیں میڈیا کے ذریعے کاغذات کے حصول اور جمع کرانے میں دشواریوں کی شکایات ملیں جبکہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ مراسلہ پی ٹی آئی کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد جاری کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button