انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن پر امپائر کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر بگ بیش لیگ کے4 میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹام کرن نے بگ بیش لیگ کے دوران نامناسب رویہ اپنایا اور اس دوران انہوں نے میچ سے قبل وکٹ پر نہ دوڑنے کی ہدایت کو نظراندا ز کیا۔ فورتھ امپائر نے ٹام کرن کو وکٹ پر نہ دوڑنے کی تنبیہ کی لیکن جب ٹام کرن دوسری مرتبہ ایسا ہی کرنے لگے توامپائر نے راہ میں کھڑے ہو کر انہیں روکا’ کرکٹر کے اس رویئے پر امپائر کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا تو کرکٹر نے نامناسب رویہ اختیار کیاجس پر ایکشن لیتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے ان کے بگ بیش لیگ کے4 میچز پر پابندی عائد کر دی
0 117 1 minute read