کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں13کروڑ80 لاکھ ڈالر مزید کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق15 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت گھٹ کر12.1 ارب ڈالر ہوگئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں136 ملین ڈالر کمی واقع ہوئی جس سے سرکاری ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر6.9 ارب ڈالر ہوگئی۔ جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر5.2 ارب ڈالر ہوگئی۔
0 112 Less than a minute