اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پرامن رہے’ چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کئے۔ اسلام آباد میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور جن کی شناخت ہوگئی ہے ان کو رہا کر دیا گیا ہے’ وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی حکومت کی طرف سے فواد حسن فواد نے بات چیت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی صرف وہ لوگ تحویل میں ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی۔
بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پرامن رہے’ چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کئے