لاہور میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق دھماکا گھر کے گیراج میں ہوا اور جس وقت دھماکا ہوا اس وقت سابق چیف جسٹس گھر پر موجود تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری سابق چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئی ‘ زخمی اہلکاروں کی شناخت محمد عامر اور خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
0 149 Less than a minute