پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان کہتے ہیں کہ قومی ٹیم میں نام آنے پر وہ پہلے سے زیادہ پرجوش ہیں’ پچھلی مرتبہ جب چانس ملا تھا تو اس وقت وہ تیار نہ تھے لیکن اب ڈومیسٹک میں محنت کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے مچیور ہو چکے ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے’ صاحبزادہ فرحان اس سے قبل2018 میں پاکستان ٹیم سے کھیل چکے ہیں۔ حال ہی میں ہونیوالے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں وہ492 رنر کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے عزم ظاہر کیا کہ اس بار ان کی پوری کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔
0 99 1 minute read