نئی دہلی: ایسے واقعات آج کل کافی عام ہوگئے ہیں جس میں آرڈر کئے گئے کھانوں میں زندہ’ مردہ جانور یا کیڑے نکل آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتا نامی خاتون کے ساتھ ایک ہی واقعہ پیش آیا جس میں انہوں آن لائن ایک ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا لیکن اس میں سے مرا ہوا ایک لال بیگ نکلا۔ ہرشیتا نے ایکس پر اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ حرکت انتہائی قابل نفرت ہے۔ آرڈر آنے پر جب خاتون نے فرائیڈ رائس کا ڈبہ کھولا تو اندر ایک لال بیگ مرا ہوا تھا۔ خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر زوماٹو فورا حرکت میں آئی اور خاتون کو رسپانس دیا جس میں کمپنی نے خاتون کے رجسٹرڈ فون نمبر اور آرڈر آئی ڈی مانگی اور شکایت کو فوری طور پر رفع کیا۔
0 155 1 minute read