پاکستانتازہ ترین

1590پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کرنے کا حکم

لاہور(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کیاحکامات جاری کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کل کے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔خیال رہے لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان گرانڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔دوسری جانب پنجاب کے 4شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گرانڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دیئے گئے، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری سے ابھی سے تعینات کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button