لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ2018 کے انتخابات میں انجینئرنگ کی گئی اور چار ووٹوں کی برتری سے سلیکٹڈ کو وزیراعظم بنایاگیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں پارلیمانی بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اللہ کا خوف نہیں’ ریاست مدینہ کہتے تھے اور کرتے کیا تھے’ بانی پی ٹی آئی کے آتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے ‘ قوم کو تبدیلی کا جھوٹا خواب دکھایا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ2017 میں اچھا ملک چل رہا تھا’ پنجاب کا وزیراعلی رہا پھر اللہ تعالی نے مجھے وزیراعظم بنایا تھا جس کے فوری بعد کام شروع کیا اور پالیسیاں بنائیں’ ان پالیسیوں کے اچھے نتائج نکلے اور گروتھ دن بدن بڑھتی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے موٹروے کی بنیاد بھی اسی زمانے میں رکھی گئی تھی’ موٹروے اسلام آباد سے لاہور اور پشاور سے اسلام آباد تک بنائی اس زمانے میں بڑی تیزی سے کام ہو رہا تھا اگر وہی دور جاری رہتا تو آج ملک اپنی منزل پر پہنچ چکا ہوتا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہا ر پہناتے ہیں’ پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا’ بھارت یا امریکہ نے نہیں ہم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے
0 166 1 minute read