
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ میجرسبطین حیدرنے درابن میں بہادری سے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہاکہ میجر سبطین نے جان دےکربھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا اور اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید میجرسبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جوانمردی کو سلیوٹ کرتی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔




