سیالکوٹ: تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی جس پر لیگی رہنما کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں’ میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے۔ میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اور پی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی’ میںنے دونوں ادوار میں6,6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔
0 231 Less than a minute