اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے25مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو بری کر دیا۔ کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی’ عدالت نے دیگرملزمان کے خلاف کیس کی سماعت24 فروری تک ملتوی کر د ی۔ عمران خان اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ پر درج2مقدمات میں بریت کی درخواست9 ستمبر کو جمع کروائی تھی۔
0 254 Less than a minute