لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والوں کی مشروط واپسی پر آمادگی ظاہر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ایک بڑی تعداد واپسی کے لیے تیار ہے۔ایسے افراد کو پارٹی میں واپسی کا اعلان کرنا ہو گا، جس کے بعد ہی عمران خان ہر کیس کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ کاغذات نامزدگی بھی مقررہ وقت میں جمع کرائیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی جانچ پڑتال جاری ہے تاہم حتمی فہرست دو ہفتے بعد جاری کی جائے گی۔
0 67 Less than a minute