کھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف کرکٹ میچ کرانے کا اعلان

اسلام آباد:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلے کا نام دیا گیا ہے۔ کرکٹ میلہ MCG کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔ کرکٹ میلے میں پاکستانی فوڈ ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچز اور بچوں کے لیے رنگین اسٹالز ہوں گے، جب کہ شائقین کرکٹ کی چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے 3 دن تک جاری رہے گا۔ میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button