پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میںعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواہ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے، تاہم خطہ پوٹھوہار میں صبح کے وقت کچھ مقامات پر گھنٹے کہرا ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button