
بیجنگ۔ :چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے سردی کی لہر کے باعث بلیو الرٹ جاری کر دیا ۔چینی خبررساں ادارے نے قومی موسمیاتی مرکز کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری سردی کی لہر کے باعث بلیو الرٹ جار ی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سردی کی لہر سے متاثر، اندرونی منگولیا، شانسی، ہیبی، جلن، لیاوننگ اور جنوبی چین کے کئی حصوں میں ہفتہ سے منگل تک درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس تک گرنے کی توقع ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وسطی اور مشرقی چین کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر کے اثرات کی وجہ سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔انہوں نے مقامی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو سردی کی لہر کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔