کھیل

محمد ذیشان میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، محمد یوسف

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ محمد ذیشان میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت سے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ گزشتہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ سعد بیگ اور اذان اویس کی شراکت سے ہم نے ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ میچ میں بولرز نے بھی ذمے دارانہ بولنگ کی، محمد ذیشان میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذیشان کا مضبوط جسم اور قد اس کی بہت مدد کرتا ہے، بولر نے خود کو بیٹنگ میں بھی ثابت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button