پاکستانتازہ ترینجرائم

لاہور: جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 2 افراد ہلاک

لاہور: مصری شاہ میں جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ عثمان گنج مصری شاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عبدالرحمان اور فیاض گروپ کے درمیان قبضے پر جھگڑا ہوا تو فیاض گروپ کے پتھراؤ سے عبدالرحمان ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ اسی دوران عبدالرحمان کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے فیاض سمیت 2 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فیاض دم توڑ گیا۔مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button