
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 148 ویں یومِ پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا، اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، 1930 کا خطبۂ الہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا، ان کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی، ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال، پُرامن اور متحد بنانے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ محمد اقبالؒ کا وژن آج بھی ہماری ترقی کی سمت متعین کرتا ہے، اقبالؒ کا فکری ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔علامہ اقبالؒ نے مایوسی کا شکار قوم کو خودی کا پیغام دیا، وزیراعظم




