پاکستانتازہ ترینتجارتسائنس و ٹیکنالوجی

علی امین وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے روانہ، اسٹاف سے مصافحہ بھی کیا

پشاور: دو روز قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دینے والے علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان روانگی سے علی امین گنڈاپور نے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے عمران کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے پی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے تاہم علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ابھی تک استعفیٰ ان کے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، جب استعفیٰ ان تک پہنچے گا تو اسے دیکھنے کے بعد فیصلہ کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button