پاکستانتازہ ترینکھیل

جرمانہ 300 فیصد بھی ہو تو قوم حارث کیساتھ ہے، ناصر شاہ

کراچی: پیپلزپارٹی رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے حارث رؤف پر آئی سی سی کی جانب سے کیا گیا جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر انسان ہیں، حارث پر جرمانہ اگر 300 فیصد بھی ہو تو ہم اور پوری قوم اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ حارث رؤف کے جرمانے کی رقم میں اپنی جیب سے حارث کو دوں گا۔ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے یہ خبر آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی کہا تھا کہ حارث رؤف پر عائد جرمانےکی رقم وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلےکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنےکا اشارہ کیا تھا۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور انہیں وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button