پاکستانتازہ ترینتجارت

سیلاب متاثرین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10ہزار سےکچھ نہیں بنےگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا اس کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10 ہزار رو پے سےکیا ہوگا، افسوس ہے پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، ہم سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے تک دے رہے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پنجاب کی بار بار لکیر کھینچی جاتی ہے، یہ لکیر میرے دماغ میں نہیں، جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ان کے دور میں بھی جنوبی پنجاب کو کچھ نہیں ملا،یہ لوگ آپ کے ہمدرد نہیں ہوسکتے، ان لوگوں نے کام دھیلے کا نہیں کیا، ساؤتھ پنجاب میں کام کیا ہے تو نواز شریف نے کیا ہے،جو ساؤتھ پنجاب ساؤتھ پنجاب کرتے تھے اقتدار تو انہیں بھی ملا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں جنوبی پنجاب میں سی ایم سیکرٹریٹ بنا کر جاؤں گی، میں پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں، جیسے ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرسکتی میں پنجاب میں تفریق نہیں کرسکتی، مریم نواز پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button