اہم خبرپاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں 48گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 344 افراد جاں بحق، 148 زخمی

اسلام آباد: ملک بھر میں 48 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق شمالی علاقہ جات میں بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید اضافےکا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، سیاح اگلے 5 سے 6 دن شمالی علاقہ جات کا سفرکرنے سےگریزکریں۔ پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے۔ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے۔این ڈی ایم کے مطابق مسلح افواج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ترجمان این ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ تمام متعلقہ اداروں کی جانب سےجاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جارہی ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ 11 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔پروونشل اتھارٹی کے مطابق متاثرہ اضلاع کے لیےمجموعی طور پر50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں، جس میں سے بونیر کے لیے 15 کروڑ روپے جاری کیےگئے جب کہ باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کے لیے 10، 10 کروڑ روپے اور اور سوات کے لیے 5 كروڑ روپے جاری کیےگئے۔ صوبےکے 11 اضلاع کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے: بیرسٹر سیف،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار817 ہے۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 32 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، 545 ریسکیو اہلکار اور90 گاڑیاں اور کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بونیر میں 159 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 100 افراد کو زندہ بچالیا گیا، باجوڑ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتا ہے، بٹگرام میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 10 افراد لاپتا ہیں۔ادھر وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کا کہنا ہےکہ اس سال مئی جون سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جی بی کےتقریباً تمام اضلاع میں سیلاب نےتباہی مچائی ہے، حالیہ سیلاب میں 7 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 4 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔وزیر داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےگلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، سیلاب سے 318 گھر تباہ ہوئے ہیں اور 674 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button