پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر رہا، ’اراکین کے ریمانڈ کو چیلنج کریں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج 10 ستمبر 2024 پاکستان کی جمہوریت میں سیاہ دن مانا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف اس دن کو نہیں بھولے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل نقاب پوش ایوان میں داخل ہوئے اور ہمارے دس ایم این اے گرفتار ہوگئے، میں خود باہر گرفتاری دینے آیا تھا کیونکہ ہم نے مزاحمت کبھی نہیں کی ہے نہ کرتے ہیں، میں کل خود گرفتاری دے دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پارلیمان میں پتا چلا تھا کہ اسمبلی کے دروازے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، اسمبلی کے دروازے کے باہر سے میں اور شیر افضل مروت گرفتار ہو گئے تھے، شعیب شاہین دفتر سے گرفتار ہو گئے تھے اور اس کے بعد ہمارے دس اراکین قومی اسمبلی کو نقاب پوشوں نے اسمبلی کے احاطے سے گرفتار کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button