
اسلام آباد کے مری روڈ مدرسے کو باہمی مشاورت سے منتقل کردیا گیا۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق مری روڈ پر واقع مدرسے کو مدرسہ انتظامیہ کی مشاورت سے منتقل کیا گیا اور نئے مقام پر 4 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا مدرسہ تعمیر کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ نئی جگہ پر 200 طلبہ کے لیے رہائش، کھانے پینے اوردینی تعلیم کی بہترین سہولیات ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ مدارس یا مساجد کی منتقلی علمائے کرام اورانتظامیہ کی مشاورت سے ہی ہوگی۔انہوں نے اپیل کی کہ مدارس اور مساجد کے بارے میں بےبنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کیاجائے۔