اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سوشل میڈیا پر حالیہ کردار کشی مہم میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس ملوث نکلے۔
سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور عدالت عظمی کے دیگر ججوں کی حالیہ کردار کشی کی مہم کے پس پردہ سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ججوں کی بیگمات کو ایئر پورٹس پر چیکنگ سے مستثنی قرار دینے والے ایک پرانے خط کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا گیا ‘ اس معاملے کو بغیر تحقیق اچھالاگیا اور اس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر عدلیہ’ ججوں اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی۔
اداروں کی تحقیقات میں ججوں کو بدنام کرنے کی مہم کے پیچھے سیاسی جماعت سے جڑے جانے مانے پروپیگنڈاا کاؤنٹس ملوث نکلے
ہوا بازی ڈویڑن کا 12اکتوبر کا مراسلہ16 دسمبر تقریبا2 ماہ کے بعد ‘ کو سب سے پہلے سیاسی جماعت سے وابستہ جے بی نامی اکاونٹ سے پوسٹ ہوا’ اس کے بعد عمر محمود حیات کے اکاونٹ سے16 دسمبر رات11بجے کر39 منٹ پر مذکورہ مراسلہ پوسٹ ہوا۔
ان اکاؤنٹس سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات پر ججوں اور عدلیہ کو پہلے بھی تنقید کانشانہ بنایا جاتا رہا ہے
مخصوص سیاسی جماعت کے حامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور چند ولاگر سوشل میڈیا ٹرینڈ بنانے میں پیش پیش رہے۔
0 134 1 minute read