پاکستانتازہ ترینتجارت

پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے: عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان پر طنز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے احتجاج کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا ہے۔انہوں نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کو روک دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button