پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار

بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے سابق چیف جسٹس کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔سابق جج خیرالحق گزشتہ سال طلبہ تحریک میں ایک نوجوان کے قتل میں مقدمے میں نامزد ہیں۔ان پر مقدمہ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنما نے درج کرایا، اس مقدمے میں سابق چیف جسٹس خیرالحق اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 465 افراد نامزد ہیں۔ یاد رہےکہ سابق چیف جسٹس بنگلادیش خیرالحق کے خلاف بغاوت اور فراڈ سمیت 3 مقدمات درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button