پاکستانتازہ ترین

26ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں، بلاول

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں،ہم آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنی پارٹی کا ڈرافت تیارکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے،مولانا بھی اپنا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جے یوآئی مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اٹھارہویں ترمیم میں جوڈیشل اپائنٹمنٹ کا جو طریقہ رکھا تھا اسے بحال کیا جائے، اسے حاصل کرنے کیلئے شاید حکومت کا کوئی پوائنٹ ماننا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button