پاکستانتازہ ترینتجارت

شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے میری رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ اسٹیٹ بینک نے کرنا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کے باعث معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ معاشی استحکام میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، 30 جون کو ختم مالی سال ملٹی نیشنلز کا 2.3 ارب ڈالر کا منافع باہر گیا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے، ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہو گئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بینک سرمایہ کاروں سے مل کر بیمار صنعتی یونٹس کو بحال کریں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا ایف بی آر کی اضافی طاقت کا انکم ٹیکس نہیں سیلز ٹیکس سے تعلق ہے، آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کے صدور سے ملاقات ہوئی، ہم نے پوچھاہےکہ معاشی استحکام میں بینک کیا کردار ادا کر سکتے ہیں، معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردارہے۔ان کا کہنا تھا حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے اور گردشی قرضے کو بھی کم کر رہے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجکاری میں بینکس کا کردار ہونا چاہیے، بیمار صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنےمیں بینکس کااہم کردار ہو سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا جتنی اسپیس تھی اتنا ریلیف تنخواہ داروں کو دے چکے، تنخواہ داروں کی سہولت کے لیے ٹیکس گوشواروں کو آسان بنا دیا ہے، تنخواہ داروں کے لیے بہت آسان فارم ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، یہ فارم چھوٹے تاجر اور ایس ایم ایز کو بھی دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کون سا وزیر خزانہ نہیں چاہتا کہ فوری شرح نمو بڑھے، لیکن پھر زرمبادلہ ذخائر دباؤ کے بعد کم سطح پر چلے جائیں گے، میری رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ اسٹیٹ بینک کو کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button