
پی ڈی ایم اے نے صوبہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش، سیلاب، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔رپورٹ کےمطابق گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، بارش سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث حادثات سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے۔