کراچی(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی نے رہنما منظور وسان نے عمران کے جیل میں رہنے کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزیدجیل میں رہیں گے۔منظوروسان کا اپنی پیش گوئی میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواں میں پھنس چکے ہیں، عمران خان احتجاج کروا کر اپنے لئے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔منظور وسان نے شہباز شریف کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھدار آدمی ہیں ، موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھا گئے تو بچ جائیں گے۔
0 418 1 minute read