پاکستانتازہ ترینجرائمدنیاسائنس و ٹیکنالوجی

شہریوں کا پاک فوج کے جوانوں کا استقبال، ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھول نچھاور کیے

سیالکوٹ میں شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر شہریوں کی محبت کا جواب دیا گیا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button