پاکستانتازہ ترینجرائم

بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ، پاک فضائیہ کی کارروائی پر واپس جانے پر مجبور

بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی جس کی پاک فضائیہ نے فوری طور پر نشاندہی کر لی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کل رات بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلےگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: عطا تارڑ،گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے تاہم بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خودساختہ کردار مسترد کرتا ہے، پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے، پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button