انتخاباتپاکستانتازہ ترین

اپوزیشن اتحاد کا عمران خان سے ملاقات کرانے تک اجلاس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بانی پی ٹی آئی کو پرول پر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف اور اپوزیشن رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان سے مشاورت تک قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اس وقت کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی کوئی بھی فیصلہ کیسے کرسکتی ہے؟اپوزیشن اتحاد کے سربراہ سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہوگی، ہم اس غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر کیسے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملنے پارٹی رہنما جاتے ہیں تو اجازت نہیں ملتی، یا تو اعلان کردیاجائے کہ بانی پی ٹی آئی خطرناک آدمی ہیں، اُن سےکوئی نہیں مل سکتا، جیل سپرنٹنڈنٹ اورحکام کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ اس موقع پر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوآن بورڈ لیے بغیر جو فیصلے ہوئے، عوام ان کو قبول نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button