پاکستانتازہ ترینجرائم

خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، لاشوں اور زخمی ہونے والے گارڈ کو لیویز فورس نے مقامی اسپتال پہنچا کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، واقعہ کے متعلق مقامی لیویز مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے فائرنگ کے واقعے میں غلام سرور اور مولانا امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button