راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کچھی میں آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ تباہ کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
0 150 1 minute read