پاکستانتازہ ترین

کیڈٹ کالج سانگھر میں یوم والدین کی تقریب، نیول چیف نے تربیتی سہولیات کو سراہا

سانگھڑ(نیوزڈیسک) سندھ کے ضلع سانگھڑ کے کیڈٹ کالج میں 28ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، مہمان خصوصی کی آمد پر کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک فوج نیول چیف نے کیڈٹس کو بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنے پر فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمان خصوصی نے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے، سابق کیڈٹ فہیم احمد اور سابق کیڈٹ صاحب خان نے بالترتیب سٹک آف آنر اور بیج آف آنر حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام، بورڈ آف گورنرز کے ارکان اور کیڈٹس کے والدین شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button