کوئٹہ(نیوزڈیسک)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔جمعیت علما اسلام بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوئے، سینیٹر مولانا عبدالواسع اور حافظ حمد اللہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، جنرل سیکرٹری کی نشست پر مولانا آغا محمود شاہ اور عنایت اللہ رودنی مدمقابل تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سینیٹر مولانا عبدالواسع آئندہ 5 سال کیلئے صوبائی امیر اور سید آغا محمود شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔سینیٹر مولانا عبد الواسع نے 1013 جبکہ ان کے مد مقابل حافظ حمد اللہ نے 453 حاصل کیے، جے یو آئی کے آغا محمود شاہ نے 1065 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مولانا عنایت اللہ رودینی 401 ووٹ حاصل کر سکے۔
0 211 Less than a minute