اسلام آباد (نیوزڈیسک) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پُرامن مظاہرین پر گولی چلانے کی جامع انکوائری ہونی چاہئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 12 کارکن شہید ہوئے، 5 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ عمرایوب نے کہا کہ ہمارا پُرامن احتجاج تھا، ایک شیشہ نہیں ٹوٹا تھا، شہباز شریف دور میں پہلے ماڈل ٹاؤن اور اب 26 نومبر کو قتل عام ہوا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شہباز شریف نے گولی چلانے کا آرڈر کیوں کیا، اسلام آباد میں 26 نومبر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، ہم ملک میں رول آف لا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
0 561 Less than a minute