
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، نومنتخب ارکان نئی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق 29 فروری کو 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ حلف کے بعد تمام اراکین رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے۔
قومی اسمبلی میں پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے جس کے بعد ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ .