لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 سے بانی تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
ہفتہ کے روز ریٹرننگ افسر محمد اقبال نے بابی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی دو بنیادوں پر مسترد کئے گئے ہیں جس میں سے پہلی وجہ یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی کا تائید کنندہ حلقہ این اے122 کا رجسٹرڈ ووٹر نہیں۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سزا یافتہ ہونے کے باعث بھی ان کے کاغذات کو مسترد کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات کو مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر نے چیلنج کیاتھا
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے
ریٹرننگ افسر نے موقف اپنایا کہ قاسم سوری نادہندہ اور اشتہاری ہیں اور تفصیلی فیصلہ قاسم سوری کے وکلاء کو دیا جائے گا۔
دوسری جانب این اے 89 میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کیکاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے تھے۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔آر او نے گزشتہ روزکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔