پاکستانتازہ ترین

احتجاج کے دوران ہمارے 12 کارکن جاں بحق، 200 لاپتہ ہیں: عمر ایوب

پشاور(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج کے دوران ہمارے12کارکن جاں بحق ہوئے، 200لاپتہ ہیں۔ پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا اسد قیصر، شبلی فراز اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانچ دسمبر کو عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی تھی، میں جیسے ہی اڈیالہ جیل سے باہر نکلا تو مجھے گرفتار کر لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگلے دن عدالت نےمیری رہائی کا آرڈر دیا، 24نومبر کو ہم نے پرامن احتجاج کیا، پرامن احتجاج میں نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، 12نہتے کارکن مارے گئے،200 سے زائد کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار سے زائد ہمارے کارکنان گرفتار ہوئے، 13دسمبر کو کارکنوں کے لیے دعائیہ تقریب ہو گی، 15دسمبر کو اوورسیز پاکستانی دعا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے زخمی کارکنان کو ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے، ملک میں ورچوئل مارشل لا لگا ہوا ہے، شہبازشریف کا مائنڈ سیٹ ہٹلر جیسا ہے، شہباز شریف لباس بھی ہٹلرجیسا پہنتا ہے، ملک میں ریاستی دہشت گردی کا بول بالا ہے۔ مرکزی رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کی غلطی کی وجہ سےملک انتشارسے دوچار ہے، اس دن ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، غلطی کو چھپانے کے لیے100جھوٹ بولےجارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا،الیکشن کے بعد سے اب تک ملک میں استحکام نہیں آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button