
کوٹلی:میئرمیونسپل کارپوریشن چوہدری محمدتاج اورچیف آفیسربلدیہ چوہدری راشدمحمود کی خصوصی ہدایت پرمجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کاکوٹلی سٹی کادورہ۔دورہ کے دوران انہوںنے کوٹلی سٹی میںفروخت ہونے والے دودھ کامعیارچیک کیا۔مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے کوٹلی سٹی میںمختلف جگہوںپرفروخت ہونے والے دودھ کے سیمپلزلے کرٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیئے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے کہاکہ کسی کوبھی ناقص،غیرمعیاری اورحفظان صحت کے اصولوںکے خلاف دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیںدی جائیگی۔دودھ کے سیمپلزٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیئے ہیںسیمپلزکی رپورٹس کے بعد اگرکسی تاجرکادودھ ملاوٹ شدہ ،غیرمعیاری پایاگیاتواس کے خلاف تحت ضابطہ وقانون کارروائی کی جائیگی