پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوپکا ہاتھ ڈالنا چاہیے، تحریک انصاف کوجلسے، مظاہروں کا حق ہے، ہم چودہ ملین مارچ کرچکےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے پرامن اندازمیں ملین مارچ کیے، تحریک انصاف کوحکمت عملی بہترکرنےکی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کے آپس میں اختلاف ہوتے ہیں، ہماری پی ٹی آئی کےساتھ تلخی تھی اسےاعتدال میں لانےکےلیےکامیاب ہوئےہیں، پی ٹی آئی سےتلخیوں سےہم نرمی کی طرف آرہےہیں۔دہشت گردی کے حوالے سے سوال کے جواب میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نائن الیون کےبعد دہشت گردی بڑھی، پاکستان نےامریکا کواڈے دیئےتھے۔فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پرویزمشرف اس وقت کوئی بات سننےکو تیار نہ تھے، پرویزمشرف امریکا کی نظرمیں مقبول ہونا چاہتےتھے، اس کے بعد آج تک اس دہشت گردی کی جنگ سے ہماری جان نہیں چھوٹ رہی، بیس سال سےہم یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button