پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں، اس عمل پر اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button