پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمیشن نمائندگی معاملہ : بلاول بھٹو حکومت سے نالاں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر حکومت سے شکوے کر ڈالے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button