اہم خبرپاکستانتازہ ترین

لندن : پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات کا آغاز

لندن(نیوزڈیسک) مڈل ٹیمپل ان لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پراہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا، معاملے کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ سوار تھے، معاملے کی تحقیقات مقامی قوانین کے مطابق کی جائیں گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا،اسی دوران سفارتی گاڑی پر حملہ بھی کیا گیا جس میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہلیہ سمیت سوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button