اسلام آباد (نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے پوچھو ہمارے پانچ اراکین کے ووٹ کتنے میں خریدے ہیں؟اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چودھری مختار علی، مبارک زیب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 26ویں آئینی ترامیم میں حکومت کو ووٹ دے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے پوچھو جو پانچ ووٹ ملے کتنے میں خریدے ہیں ؟ جس طرح آئینی ترمیم پاس کی گئی یہ جمہوریت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عادل بازئی کا انتخابی پوسٹرایوان میں لہرا دیا گیا،عادل بازئی کے جعلی دستخط کے ساتھ الیکشن کمیشن نے اسے مسلم لیگ ن میں ظاہر کیا، عادل بازئی کے پلازے کو توڑا گیا۔رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہمیں شرم آتی ہے جب ہم خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں جب ہم کہتے ہیں اس ملک میں جمہوریت ہے، سینیٹ فیڈریشن یونٹ ہے، خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر کیا سینیٹ مکمل ہے؟ پاکستان میں جمہوریت ہار گئی ہے۔
0 428 1 minute read